Advertisement
Advertisement
Advertisement

شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

Now Reading:

شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
شبانہ اعظمی

ہندوستان کے معروف شاعر کیفی اعظمیٰ کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

شبانہ اعظمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ان کے شوہر معروف نغمہ نگار جاوید اختر ایکسیڈنٹ میں محفوظ رہے ہیں۔

حادثہ ہفتے کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے ممبئی پونے ایکسپریس وے پراُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔

اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے مین حادثہ پیش آیا، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

شبانہ اعظمی مودی کے خلاف میدان میں آگئیں

Advertisement

شبانہ اعظمی کو ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان کے شوہر  اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر حادثے میں محفوظ رہے۔

شبانہ اعظمی اس وقت ممبئی کے ایم جی ایم اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

امدادی ادارے اور ہائی وے پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں شبانہ اعظمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ حکومت اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جاوید اختر کو فون کرکے خیریت دریافت کی اور اداکارہ کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ یہ ایک معتبر نام ہیں اور انہیں 1998 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ وہ 5 بار نیشنل فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں سماجی تعلقات کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت بھر میں مودی سرکار کے متنازع مسلم مخالف قانون کے خلاف مظاہروں کی حمایت میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے ذاتی طور پر مظاہرے میں شامل نہیں ہوں لیکن میں مکمل طور پر حمایت کرتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر