آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں کا اعلان

آسکر ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق92ویں اکیڈمی ایوارڈ ز کے لیے نامزدگیو ں کا نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سب سے زیادہ نامزدگیاں فلم ’جوکر‘ کےحصے میں آئی ہیں اس کے علاوہ ’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘بھی متعدد نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
بہترین اداکارہ کے لیے ’سینتھیااریوو‘ کو فلم ’ہیریٹ‘،’اسکارلٹ جوہانسن‘ کو فلم ’میرج اسٹوری‘،’سوریس رونان‘کو فلم ’لٹل وومین‘، ’چارلیز تھیرون ‘کو فلم ’بامبشیل‘ جبکہ ’رین زیلویگر‘ کو فلم ’جوڈی‘ سے نامزد کیا گیاہے۔
بہترین اداکارکے لیے’ اینٹونیو بینڈرز‘کو فلم ’پین اینڈ گین‘، ’لیونارڈو ڈی کیپریو‘ کو فلم ’ ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘، ’ایڈم ڈرائیور‘ کو فلم ’میرج اسٹوری‘ ،’جوکوین فینکس‘ کو فلم ’جوکر‘جبکہ ’جوناتھن پرائس‘ کو فلم ’دی ٹو پوپس ‘ سے نامزد کیا گیا ہے۔
فلم ’ 1917‘ کا باکس آفس پر راج
بہترین معاون اداکارہ کے لیے ’کیتھی بیٹس ‘کو فلم ’رچرڈ جیول ‘،’لارا ڈرن‘ کو فلم ’میرج اسٹوری ‘ ، ’اسکارلٹ جوہانسن‘ فلم ’جو جوریبٹ‘، ’فلورینس پو‘ فلم ’لٹل وومین‘ جبکہ ’مارگوٹ روبی‘ کو فلم ’بامبشیل‘ سےنامزد کیا گیا ہے۔
بہترین معاون اداکار کے لیے ’ ٹام ہینکس‘کو فلم ’ اے بیوٹی فل ان دا نیبرہوڈ‘، ’اینتھونی ہوپکنز‘ کو فلم ’دی ٹو پوپس‘، ’ال پچینو‘ اور ’ جو پیسکی‘کو فلم ’دی آئرش مین‘ جبکہ ’بریڈ پٹ‘ کو فلم ’ ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ سے نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین ہدایتکار کے لیے’ مارٹن اسکورسیس‘ کو فلم ’ دی آئرش مین‘،’ٹاڈ فلپس‘ کو فلم ’جوکر‘،’سیم مینڈس‘ کو فلم ’1917‘، ’کوینٹن ٹیرنٹینو‘ کو فلم’ ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ جبکہ ’بونگ جون ہو‘ کو فلم ’پیراسائٹ‘ سے نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین تصاویر کے لیے فلم ’فورڈ ورسس فراری‘،’دی آئرش مین‘،’جوجو ریبٹ‘،’جوکر‘،’لٹل وومین‘،’ میرج اسٹوری‘،’1917‘،’ ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ اور ’ پیرا سائٹ‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز میں سب زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم ’جوکر‘ نے گذشتہ ہفتے ہونے والے ’برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز‘ میں بھی سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News