Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب سنیما گھر کی زینت بنے گا

Now Reading:

پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب سنیما گھر کی زینت بنے گا
پاکستانی

پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط  سنیما گھر کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری ڈبل قسط ملک بھر کے بڑے سنیماؤں میں دکھائی جائے گی۔

یاد رہے مقبول ترین اور سب کا پسندیدہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دیکھنے کے لیے سب بے تاب ہیں۔

خیال رہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے.

Advertisement

ڈرامہ میں اہم کردار ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی نے ادا کیا جسے لوگوں نے بہت مسند کیا اور ان کی بہترین اداکاری کو سراہا بھی ہے۔

ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے۔

میرا جی بھی” میرے پاس تم ہو “کی فین نکلی

واضح رہے کہ میرے پاس تم ہو میں بطور ماہم داخل ہونے کے بعد ، سویرا ندیم نے اپنے بیان  میں بتایا کہ ان  کا تھپڑ کتنا اصلی تھا۔

میرے پاس تم ہو کے مداحوں نے طویل عرصے سے سوچا ہے کہ کون شوہر کی اجنبی بیوی ماہم کا کردار ادا کرے گا۔ جب آخر میں سویرا ندیم نے مہوش (عائزہ خان) کے چہرے پر ایک تھپڑ مارنے سے انٹری لی تو وہ منظر وائرل ہوگیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ان دنوں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ میں سویرا ندیم مرکزی کردار ادا کرنے والے شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامے کی 17 ویں قسط میں ماہم نے پہلی ہی انٹری میں عائزہ خان کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

اس سے قبل  معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ میں شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر اداکارہ عائزہ خان کا ردعمل  بھی سامنے آگیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر