Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندے ایئرپورٹس:ا مریکی ولاگر بھی مہوش حیات سے متفق

Now Reading:

گندے ایئرپورٹس:ا مریکی ولاگر بھی مہوش حیات سے متفق
گندے ایئرپورٹس

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کے بعد امریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سنتھیا ڈان رچی نے کراچی ایئرپورٹ  کی صورتحال پر آواز بلند کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ مہوش حیات اور بعدامریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سنتھیا ڈان رچی نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی کے حوالے سے اپنا تلخ تجربہ بیان کیا ہے۔

https://twitter.com/CynthiaDRitchie/status/1222934319435538433

 گزشتہ روزقبل مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی، تعفن اور فرش پر گھومنے والے لال بیگوں پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں  لے لیا تھا۔

اداکارہ ماہرہ خان زیادہ پُرکشش کیوں، مہوش حیات

Advertisement

مہوش حیات کی کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی کے حوالے سے آواز بلند کرنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے نہ صرف مہوش حیات کو سراہا تھا بلک اس حوالے سے  اپنے ذاتی  تجربات بھی بیان کیے تھے۔

لیکن اب کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی پر امریکا کی فری لانس ہدایت کارہ، پروڈیوسر اور مصنفہ سنتھیا ڈان رچی نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کر دیا  ہے۔

سنتھیا ڈان رچی نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا  کہ میں کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے مہوش حیات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔

ا مریکی ہدایتکارہ اور پروڈیوسر  نے کہا کہ میں ابھی ایئرپورٹ سے واپس آئی ہوں اور وہ بہت گندا تھا یہاں تک کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا واش روم بھی بہت خراب حالت میں تھا۔

واضح رہے کہ سنتھیا نے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہوئے کہا حکام کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے تمام ایئرپورٹس  صاف ستھرے ہوں اور وہاں مناسب کام کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر