
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہم کشمیروں کو یقین دیلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کشمیر ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم کشمیروں کو یقین دیلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
اپنے بیان میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ چھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون جاری ہے، انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی قوتیں کیوں نہیں بول رہیں۔
کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہم کشمیروں کو یقین دیلاتے ہیں کہ مسئلے کے حل تک ہم کشمیریوں کے لیے کھڑے رہیں گے۔
یاد رہے کہ 5 فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔
مہوش حیات نے پی ایس ایل سے متعلق خبروں کی تردید کردی
تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کل اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ پاکستانی قوم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
اس سال یہ دن ایک ایسے موقع پر منایا جارہا ہے جب بھارت نے گزشتہ سال اگست میں تمام بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلا ف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ا س وقت سے مقبوضہ وادی کی پوری آبادی محاصرے میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News