Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی اداکارہ اغوا کے بعد زیادتی کا شکار

Now Reading:

برطانوی اداکارہ اغوا کے بعد زیادتی کا شکار
برطانوی

برطانیہ کی گلوکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اغوا کے بعد قید کرکے رکھا گیا، جہاں انہیں نشہ دینے سمیت ان کا ’ریپ‘ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موسیقی کی دنیا میں نام کمانے والی گلوکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ عرصہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

موسیقی کی دنیا میں ریکارڈ بنانے والی ایوارڈ یافتہ معروف برطانوی گلوکارہ 35 سالہ ڈفی جن کا اصل نام ’ایمی اینی ڈفی‘ ہے انہوں نے موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’گریمی‘ سمیت دیگر ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈفی کا 2008 میں گانا ’مرسی‘ کافی مقبول ہوا تھا اور یہ ہی وجہِ شہرت بنی تھی اور ان کے اسی گانے کی 50 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

برطانوی اداکارہ

Advertisement

پہلے ہی میوزک ایلبم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ کا دوسرا ایلبم ’اینڈلسلی‘ 2010 میں سامنے آیا، جس کے بعد ان کا تاحال تیسرا میوزک ایلبم نہیں آ سکا۔

میوزک کی دنیا کے بعد اداکرہ ڈفی نے اداکری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔

 ڈفی کی پہلی فلم 2010 میں منظرِ عام پر آئی تھی  ان کی پہلی فلم ’پینٹاگونیا‘ تھی جبکہ ڈفی کی دوسری فلم ’لیجنڈ‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس سے قبل ہی وہ ایک ٹی وی سیریز میں کام کر چکی تھیں۔

دوسری جانب ڈفی کو شوبز انڈسٹری سے گزشتہ کافی عرصے سے دور دیکھا گیا ہے

گلوکارہ ڈفی کو گزشتہ کافی عرصے سے گلیمر اور شوبز کی دنیا سے دور ہیں۔

Advertisement

ڈفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔

ڈفی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ انہیں اغوا کے بعد قید کرکے رکھا گیا، جہاں انہیں نشہ دیا گیا اور ان کا ’ریپ‘ کیا گیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ نے یہ نہیں بتیا کہ انہیں کس نے اغوا کیا تھا۔

گلوکارہ نے بتایا کے ان کی زندگی میں جب یہ واقع پیش آیا تو انہوں نے خود سے کئی بار سوال کیا کہ انہیں ٹوٹے دل اور پست حوصلوں کے ساتھ عوام کے سامنے جانا چاہیے؟

انہوں نے اپنے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں فیصلہ کیا تھا کہ وہ آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ مداحوں کے سامنے نہیں جائیں گی، اس وجہ سے انہیں مذکورہ صدمے سے نکلنے میں وقت لگا۔

ساتھ ہی ڈفی نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں آنے والے سوالات کا جواب وہ  جلد ایک انٹرویو میں دیں گی۔

Advertisement

گلوکارہ نے یہ تمام تر باتیں ایک صحافی کو بتائی۔

واضح رہے کہ 2017 کے بعد سے گلوکارہ کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر