Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائرس کے ڈر سے فیشن ویک میں ماسک لگا کر شرکت کی

Now Reading:

وائرس کے ڈر سے فیشن ویک میں ماسک لگا کر شرکت کی
وائرس

کورونا وائرس وائرس کے ڈر سے فیشن ویک میں ماسک لگا کر شرکت کرتے لوگوں کو دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2020 لندن فیشن ویک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے فیشن ویک میں شرکت کرنے والوں نے ماسک لگا کر فیشن شو میں شرکت کی اور یہ مناظر پہلی بار دیکھنے میں آئے۔

  خیال رہے کہ چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے بہت سے شعبوں کو بہت نقصان پہچایا ہے۔

کوروناوائرس افریقہ تک پہنچا تو وبا کی صورت اختیار کرجائے گا، بل گیٹس

اس کے  علاوہ اس وائرس نے بہت سے لوگوں کی زندگی بھی چھین لی ہے۔

Advertisement

لیکن اب تو اس وائرس کی وجہ سے فیشن انڈسٹری بھی متاثر ہو رہی ہے۔

 حال ہی میں دیکھنے میں آیا کہ لندن میں ایک فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا لیکن اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ہر سال کی طرح اس بار بہت کم دیکھنے میں آئی ہے۔

 یاد رہے کہ 2020 لندن فیشن ویک میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ کورونا وائرس بنا۔

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ’لندن فیشن ویک 2020‘ میں شرکت کے لیے آنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی۔

وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر شرکت کرنے والی تمام شخصیات کو سینیٹائزرز اور فیس ماسک لگائے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب  لندن فیشن ویک میں مقبول چینی ڈیزائنر یوہان وینگ کو اپنی پہلی سولو کلیکشن کی نمائش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

کیونکہ وائرس کی وجہ سے ان کے تمام ہاتھ سے بنے کرافٹ چین سے فیشن ویک شو تک نہیں آسکے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد چینی فیکٹریاں اور کمپنیاں بند ہیں جب کہ کورئیر سروس بھی بند ہونے کی وجہ سے چینی ڈیزائنر اپنی تمام تر کلیکشن نمائش میں نہیں پیش کرسکیں۔

لندن میں منعقد ہونے والا فیشن شو کے حوالے سے چینی ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے ان کی نمائش متاثر ہوئی اور وہ اپنے تمام تر ڈیزائنز نمائش میں پیش نہیں کرسکیں۔

برٹش فیشن کاؤنسل کی سربراہ کیرولائن رش کا کہنا تھا کہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے بالآخر فیشن انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لندن فیشن ویک میں ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ سے خاص احتیاطی تدابیر کرنی پڑیں اور ہم نے سب کو اینٹی بیکٹیریل ہینڈ سینیٹائزرز فراہم کیے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد عالمی کاروباری ایونٹس منسوخ کیے جا چکے ہیں جن میں ورلڈ موبائل کانگریس 2020 بھی شامل ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر