Advertisement
Advertisement
Advertisement

 اداکارہ حنا خواجہ کا خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

 اداکارہ حنا خواجہ کا خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ

 اداکارہ حنا خواجہ کا خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکرہ حنا خواجہ کی دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریوں اور حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر ویڈیو کی صورت میں وائرل ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھوں کے ذریعے پھیلنے والے جراثیم کے حوالے سے بات کی ہے۔

کورونا وائرس کا واحد علاج، دن میں پانچ باروضو

Advertisement

اداکرہ حنا خواجہ نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ ہاتھ نہ ملائیں کیونکہ یہ جراثیم پھیلنے کا ذریعہ ہیں اس کے علاوہ وہ ہی چیزیں کھائیں جو حلال ہیں تاکہ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ یہ سب باتیں ہمیں ہمارے اسلام نے پہلے ہی بتایا تھا اور ہمارے بڑوں نے بھی اس پر عمل کرنے کا سبق دیا تھا۔

حنا خواجہ بیات نے وضو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹرز بار بار ہاتھ دھونے اورمنہ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

اداکرہ نے بتایا کہ ڈاکڑ نے مشورہ دیا کے ہاتھ اور منہ تولیے وغیرہ سے نہ خشک کریں یہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو ہمارے معاشرے میں ہمارے بڑوں نے ہمیں سکھائیں اور ہمارا دین ہمیں سکھاتاہے۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنے دین، معاشرے اور اپنی معاشرت سے دور ہوتے جارہے ہیں؟

حناخواجہ نے پوچھا کے کیا ہم اپنی جانوں پر خود ظلم نہیں کررہے ؟

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ نے اس ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ جو چیزیں ہمیں ہمارے بڑوں نے سکھائیں، ہم روایات پر عمل کرکے خود کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سے کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ممالک اس وائرس میں مبتلا ہے اور علاج نا ہونے کی وجہ سے اپنی قیمتی زندگیاں کھو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر