اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکار حسن حیات کی بات پکی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز کی اُبھرتی اداکارہ سعدیہ غفار نے گلوکار و اداکار حسن حیات سے منگنی کر لی ہے۔
27 سالہ حسن حیات خان پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے گلوکار بھی ہیں اور اداکار بھی، انہوں نے ڈرامہ ’بھول‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دونوں اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ سعدیہ اور گلوکار و اداکار حسن کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے ڈھیروں دعائیں اور مبارک باد کے پیغامات پیش کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ان دونوں اداکاروں کے مداح بھی ان کی اس خوشی میں مبارک باد اورڈھیروں دعائیں دینے سے پیچھے نہیں رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سعدیہ اور حسن کی دوستی بہت پرانی تھی جسے اب انہوں نے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساتھی اداکاروں اور سعدیہ کی قریبی دوستوں کی جانب سے خوشی کے اس لمحے کو شیئربھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 سالہ اداکار و ماڈل سعدیہ غفار پاکستانی ڈراموں ’ ایسی ہے تنہائی‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ میں اداکاری کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
