 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اور اداکار یاسر حسین نے پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ادکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹااگرام پر سونیا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بحیثیت دوست میں آپ کی اہلیت کا اندازہ لگا سکتا ہوں اور اب تک میں نے آپ کو ہر جگہ عمدہ پایا ہے۔
https://www.instagram.com/p/B9AReSxjIfN/?utm_source=ig_web_copy_link
یاسر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں سونیا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اداکاری میں تو آپ استاد ہیں ، چاہے مزاحیہ کردار ہوں یا انتہائی سنجیدہ آپ کی اداکاری کا کوئی مقابلہ نہیں۔
سونیا حسین اس قابل نہیں کہ میری اسکرپٹ پر اداکاری کرسکیں، خلیل الرحمان قمر
انہوں نے مزید لکھا کہ سونیا ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ، اسی طرح ترقی کرتی رہیں ۔
یاد رہے خلیل الرحمان نے کچھ روز پہلے سونیا حسین کے کام کے حوالے سے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔
گزشتہ روز قبل اداکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کرداد ادا کرنے کی آفر ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ آفر ملتے ہی جب انہیں معلوم ہوا کہ’’مہوش‘‘کے کردار کے ذریعے خواتین کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے،ہمارے معاشرے میں پہلے ہی عورتوں کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے اور میں خواتین کو برا نہیں دیکھ سکتی۔
سونیا کی جانب سے جاری اس بیان کے حوالے سے روز پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ سونیا کے لیا کہا تھا کہ کہ وہ اتنی قابل نہیں کہ ان کے لکھے ہوئے کردار ادا کرسکیں۔
یاد رہے خلیل الرحمان نے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے لیے کہا کہ ڈرامے میں عائزہ خان کے کردار کے لیے سونیا حسین کبھی بھی میرا انتخاب نہیں تھیں۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا جب ڈراما ہٹ ہوگیا تو کوئی بھی اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے میں کہتا ہوں کہ مجھے امریکا کا صدر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کو موقع دیں۔
انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو کوئی بھی کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے بتایا کے میری سونیا حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی میں نے ان سے پوچھا کیا آپ نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں کام کرنے سے انکار کیاتھا؟
واضح رہے خلیل الرحمان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ جب یہ ڈراما مجھے آفر کیا گیا تو اس میں ہمایوں سعید ہیرو ہی نہیں تھا اس لیے میں نے انکار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 