Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسی گلوکارہ جس نے سجاد علی کو بھی نروس کردیا

Now Reading:

ایسی گلوکارہ جس نے سجاد علی کو بھی نروس کردیا
سجاد علی

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی پہلی بار گانا گاتے ہوئے نروس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ گائیک گلوکار سجاد علی نے بتایا کہ میں زندگی میں کبھی اسٹیج پر گاتے ہوئے نروس نہیں ہوا، لیکن آج بیٹی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نروس ہورہا ہوں۔

سجاد علی نے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں اپنی بیٹی زوا علی کے ساتھ گورنر ہاؤس میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے سامنے گانا گارہا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں وہ دن بھی آئے گا جب مداح کہیں گے کہ وہ دیکھو زوا علی کےوالد جارہے ہیں

سجاد علی کانیا گانا ’بارش‘ مداحوں کوبھاگیا

Advertisement

سجاد علی اور زوا علی نے ’’رونے نہ دیا‘‘ کے عنوان سے گیت پیش کرکے شائقین موسیقی کے دل موہ لیے، اس گانے کو خود سجاد علی نے ترتیب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زاو علی نے نہ صرف اردو گائیکی کو اس گانے میں خُوب صورتی سے پیش کیا، بلکہ انگریزی گائیکی کےساتھ بھی خوب انصاف کیا۔

گلوکار سجاد علی نے بتایا کہ بہترین فن کار وہ ہوتا ہے،جو ایسی موسیقی بنائے، جسے لوگ فالو کرے۔

سجاد علی نے بتایا کہ میں نے جب ’’ساحل پر کھڑے ہو ‘‘ گانا مکمل کیا تو میری فیملی اور دوستوں نے کہا کہ اس گانے کی شاعری سنجیدہ ہے اور گانا سلو ہے، اس لیے نئی نسل اسے پسند نہیں کرے گی۔

لیکن یادرہے یہ گانا پرانے لوگوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل نے بھی بہت پسند کیا  اور دیکھتے ہی دیکھتے اس گانے نے بہت مقبولیت حاصل کی۔

گزشتہ روز قبل سجاد علی کا بارش گانا ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ2017ء میں گلوکار سجاد علی کی بیٹی زاو علی نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، زاو علی نے کوک اسٹوڈیو سے اپنی گائیکی کا آغاز کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر