Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوبی کی یاد میں برج خلیفہ کو روشن کردیا گیا

Now Reading:

کوبی کی یاد میں برج خلیفہ کو روشن کردیا گیا
کوبی

کوبی کی یاد میں برج خلیفہ کو روشن کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو کوبی کی یاد میں روشن کردیا گیا ہے۔

باسکٹ بال پلیئر کوبی اور ان کی بیٹی کی تصاویر برج خلیفہ پر ایل ای ڈی لائٹ کے ذریعے روشن کی گئیں۔

اس سے قبل کوبی برائنٹ کی یاد میں ریوبک کیوب سے پورٹریٹ بنا ڈالا تھا۔

باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Advertisement

حال ہی میں نامور باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ ایک حادثہ کی وجہ سے انتقال کر گئے جن کی یاد میں امریکہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ان کا سوگ منایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر رہ نہیں پاتے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار نے 20 گھنٹوں کی محنت کے بعد 814 ریوبک کیوب کا استعمال کچھ اس انداز میں کیا تھا کہ کوبی برائنٹ کا پورٹریٹ بنا دیا تھا۔

یہ حدثہ اتوار 26 جنوری کوہیلی کاپٹرحادثے میں لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ اور اُن کی 13 سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز  قبل امریکہ کے باسکٹ بال کے کھلاڑی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ  بیٹی کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئےتھے ۔

 کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کھلاڑی کوبی برائنٹاور ان کی بیٹی اور پائلٹ کے ساتھ 9 افراد بھی اس حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔

Advertisement

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق 41 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔

حکام نے بتایا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر میں نو سے زیادہ افراد سوار تھے انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے کیلابساس میں دھند کے موسم میں پیش آیا تھا۔

یہ طیارہ صبح دس بجے کے لگ بھگ لاس ورجینس سے دور دراز میدان میں گرا لیکن زمین پر موجود کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ کوبی برائنٹ باسکٹ بال کے لیجنڈ اور پانچ بار کے این بی اے چیمپئن تھے۔

اس کے علاوہ ، وہ دو بار این بی اے فائنلز ایم وی پی بھی تھا اور وہ دو بار اولمپک چیمپیئن بھی رہ چکے تھے۔

دوسری جانب کوبی برائنٹ کی لکھی گئی نظم پر بنی مختصر دورانیے  کی فلم کو سال 2019 میں آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا جو انھوں نے خود وصول کیا۔

Advertisement

انہوں نے لاس اینجلس لیکرز کے ساتھ اپنے 20 سالہ کیریئر میں خوب کامیابی حاصل کی، کوبی برائنٹ سن 2016 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا تھا اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے کوبی برائنٹ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کوبے برائنٹ کی موت کو افسوس ناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کوبی برائنٹ کا شمار باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بیٹی کی موت نے اس واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔

باسکٹ بال کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے لکھا تھا کہ ‘کوبے برائنٹ نے آخری ٹویٹ باسکٹ بال ٹیم لاس اینجلس لیکرز کے لیے کی تھی، امید ہے کہ لیکرز سارا سال جیتے گی۔

Advertisement

گرامی ایوارڈز میں مشہور شخصیات نے اس لیجنڈ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔

سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ کوبے برائنٹ کورٹ پر ایک لیجنڈ تھے اور میں اور میری اہلیہ مشعل، برائنٹ فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

گرامی ایوارڈز میں مشہور شخصیات نے اس لیجنڈ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس حادثہ کی وجہ سے آج کے دور میں لاس اینجلس ، امریکہ ، اور پوری دنیا کوبی برائنٹ ہیرو سے محروم ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


6 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر