
عدالت کا محسن عباس کو بچے کی کفالت کیلیے ماہانہ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیدیا
لاہور کی فیملی عدالت نے فاطمہ سہیل کے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا۔ فیملی عدالت میں فاطمہ سہیل کے بچے کا ماہانہ خرچ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج مائرہ حسن نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے محسن عباس کو ہر ماہ اپنے بچے کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچے کا خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا۔ جج نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
واضح رہے کہ محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہرکے خلاف لاہور کی عدالت میں اپنے بچے کا خرچہ دینے کے لیےعدالت سے رجوع کیا تھا ۔ فاطمہ سہیل عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی، بچے کا ماہانہ خرچہ نہیں اٹھا سکتیلہذٰا عدالت محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ محسن عباس نے حال ہی میں اپنے بچے کا خرچا دینے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا یا تھا کہ سابقہ اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کیے۔
محسن عباس نے مو قف اپنا یا کہ میرے حالات آجکل سخت ہیں، بے روز گارہوں،سابقہ بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نےفریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کیا تھا ۔
محسن عباس حیدر اوراُن کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس میں اہلیہ نے گلوکار پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News