Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نائٹس احسن خان یو اے ای میں حفظانِ صحت کے سفیر

Now Reading:

بول نائٹس احسن خان یو اے ای میں حفظانِ صحت کے سفیر
بول

پاکستان کے معروف اداکار، ہوسٹ اور ماڈل احسن خان متحدہ عرب امارات میں بھی بیت الخلا کی حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے سفیر کی حیثیت سے شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں بیت الخلا حفظانِ صحت کے بارے میں عوام کو تعلیم دینے کے لیے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار احسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ حفظانِ صحت کے اصول، ہماری زندگی کا ہر پہلو ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔

احسن نے کہا کہ آج کے زمانے میں ہمیں پہلے ہی آلودگی سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا سامنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے صفائی خواہ ذاتی ہو یا گھریلو یا پھرعوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہو، ایک کلیدی حیثیت اِختیار کر چکا ہے۔

احسن خان نے مزید کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اوراِس اقدم سے ایک بار پھرصاف جگہ کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور بیت الخلا کی صفائی سُتھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر روشنی ڈالنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اداکار احسن خان نے کہا کہ ایسے علاقوں میں بیت الخلا کی بنیاد رکھی جائیگی، جہاں اس سہولت کا فقدان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر