Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسکر ایورڈ یافتہ فلم ’پیراسائٹ‘  پرمقدمہ

Now Reading:

آسکر ایورڈ یافتہ فلم ’پیراسائٹ‘  پرمقدمہ
آسکر

آسکر ایورڈ یافتہ فلم ’پیراسائٹ‘  پرمقدمہ کرنے کا فیصلا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعدد آسکر ایوارڈز حاصل کرنے والی کورین فلم ’پیراسائٹ‘کی کہانی کو تامل پروڈیوسر پی ایل تھیناپن نے اپنی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’منسارا کنّا‘ کی کہانی کا چربہ قرار دیا ہے۔

بھارت کے ایک تامل پروڈیوسر پی ایل تھیناپن نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’پیراسائٹ‘  کی کہانی ان کی 1999 میں ریلیز کی جانے والی فلم ’منسارا کنّا‘ کی کہانی کی نقل ہے۔

آسکرایوارڈز،9 دہائیوں میں بننےوالےریکارڈ

تامل پروڈیوسر  کا کہنا ہے کہ وہ کورین فلم ساز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان پر مقدمہ بھی کریں گے۔

Advertisement

اس فلم پر آسکر ملنے کے حوالے تامل پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ کورین فلم ساز نے اپنی فلم میں ان کی فلم کا پلاٹ استعمال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہیں لگتا ہے کہ ہماری کوئی فلم ان کی فلموں سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے تو یہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہیں اور اب بالکل اسی طرح ہم بھی کریں گے۔

گزشتہ روز قبل آسکر ایورڈ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بہترین فلم کا ایوارڈ ’پیراسائٹ‘ نے اپنے نام کیا جب کہ اس فلم نے تاریخ میں پہلی بار 4 ایوارڈز اپنے نام کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی۔

تامل پروڈیوسر نے مزید کہا کہ وہ اپنے کام کے کریڈٹ کو چوری کرنے کے حوالے سے ہرجانے کا دعویٰ بھی کریں گے۔

فلم بینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تامل پروڈیوسر کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے دونوں فلم کی کہانیاں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔

Advertisement

تامل فلم ’منسارا کنّا‘ کی کہانی میں ہیرو کے خاندان کے افراد ہیروئین کارشتہ حاصل کرنے کے لیے ایک گھر میں ملازمت کرتے ہیں۔

جبکہ اگر فلم ’پیراسائٹ‘ کی بات کی جائے تو  اس فلم کی کہانی میں بلیک کامیڈی شامل ہے جس میں ایک غریب خاندان گزر بسر کے لیے ایک امیر گھر میں ملازمت کرتا ہےاور اپنی شناخت اور  رشتے کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’منسارا کنّا‘ کے ہدایت کار روی کمار نے کہا ہے کہ انہیں اپنی کہانی کو آسکر ملنے کی خوشی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر