پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان بھی اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان اور ماورا حسین کے شانا بشانا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان کے بھی انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔
یاد رہے عائزہ خان بھی اب چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نےانسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
گزشتہ سال اداکارہ ماہرہ خان نے نسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان کے بعد ایمن خان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔
ایمن خان کے بعد اِس دوڑ میں تیسرا نام پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ہے اور چوتھا عائزہ خان کا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو سیشن کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس کی کیپشن میں لکھا کہ یہ میرا سب سے پسندیدہ شاٹ ہے۔
واضح رہے اب اداکارہ عائزہ خان بھی انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز کی حقدار بن گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
