
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے شادی کے دعوت نامے بانٹنا بھی شر وع کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سجل اور احد رضا نے اپنی شادی پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی مائیک نیتھا وریاناکس کو بھی مدعو کیا ہے۔
Wonderful meeting @lamsajalali and @ahadrazamir to receive an invitation to their wedding. They've been 'married' on screen several times. Now for the real deal. Best wishes to them both. pic.twitter.com/Ed968j09Ys
— Mike Nithavrianakis (@MikeNith1) February 28, 2020
مائیک نیتھا وریاناکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ احد اور سجل بھی موجود ہیں۔
احد اور سجل کی شادی کا ڈھول بج گیا
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں بتایا کہ ’سجل اور احد سے ملنا اور ان کی شادی کا دعوت نامہ موصول کرنا بے حد اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ ، یہ دونوں اسکرین پر کئی مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور اب حقیقی زندگی میں ان کی شادی ہورہی ہے
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی نے دونوں کی زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پرنیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قبل احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔
اداکار احد رضا کی والدہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلاب اور گیندے کے پھولوں کے درمیان ایک کیک رکھا ہوا ہے جس پر لکھا ہے ’احد اور سجل کی ڈھولکی‘۔
اس تصویر کے بعد اداکار جوڑی کے چاہنے والوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تاہم مداحوں کو شدت سے احد اور سجل کی شادی کی تقریبات کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ شادی کی باقاعدہ تاریخ کے حوالے سے سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News