Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان، کورونا وائرس سے بچاؤ کے 7 طریقے

Now Reading:

ماہرہ خان، کورونا وائرس سے بچاؤ کے 7 طریقے

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا سے محفوظ رہنے کا حل بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے 7 طریقے شیئر کردیے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتائی گئیں احتیاطی تدابیر شیئر کی ہے۔

ماہرہ خان نے شئیر کی جانے والی پوسٹ کی کیمشن میں لکھا کہ  اب کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل آگاہی اور احتیاط کرکے ہی ہم اس وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔

Advertisement

ماہرہ نے لکھا کہ اگر ہم سمجھداری سے اپنا کردار ادا کریں تو انشاءاللہ جلد ہی یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔

اداکارہ نے جو ساتھ احتیاطی تدابیر ٹوئٹر پر شئیر کی وہ یہ ہیں۔

Advertisement

1: اپنے ہاتھ زیادہ سے زیادہ دھوئیں

2: آنکھوں ، ناک اور چہرے کے مختلف اعضاء کو چُھونے سے گریز کریں ۔

3:کھانستے وقت آس پاس کا خیال کریں اور رومال یا ٹشو کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

4: لوگوں کے بڑے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور نزلہ زکام کا شکار افراد سے دور رہیں ۔

5: طبعیت میں خرابی کی صورت میں گھر میں رہنے کو ترجیح دیں۔

6: اگر آپ کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

Advertisement

7: باخبر زرائع کی معلومات پر یقین کریں ۔

اداکارہ ماہرہ خان کے اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ آپ ان تمام معلومات کی ترسیل کے لیے ٹی وی جیسے میڈیم کا استعمال کریں کیونکہ پاکستان میں ٹوئٹر تک کم لوگوں کی رسائی ہے۔

Advertisement

ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر اداکرہ نے جواب دیا کہ وہ ایسا ہی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 467 لوگ متاثر ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر