Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیروز خان کے روحانی سفر کے آغاز پر ساتھی اداکاروں کی نیک خواہشات

Now Reading:

فیروز خان کے روحانی سفر کے آغاز پر ساتھی اداکاروں کی نیک خواہشات
فیروز خان

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبزانڈسٹری کو دین کے خاطر خیر باد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فیروز خان  نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کے بارے میں اعلان کیا جس پر ساتھی اداکاروں نے ان کے اس فیصلے پر نیک تمناوں اور خوائشات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ حمیمہ ملک اور اداکار حمزہ علی عباسی  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز  خان کے لیے نیک خوائشات بھرے پیغام پوسٹ کیے۔

فیروز خان کے لیے ان کی بہن حمیمہ ملک اور شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے میں ثابت قدم رہنے کی دعا کی ہے۔

فیروز خان کی بہن حمیمہ ملک نے بھائی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement

حمیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ زندگی کے اُس دور سے گزر رہی ہیں کہ جب اُن کے لیے بہن بھائی متاثر کن کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیروز ہم سب تمہارے صراط مستقیم پر چلنے کے فیصلے پر فخر کرتے ہیں، نوجوانی میں اللّہ نے تمہارا انتخاب کیا اور رحمت نازل کی۔

Advertisement

دین کی خاطر اداکارفیروز خان نے شوبزانڈسٹری چھوڑدی

حمیمہ نے ایک اور ٹوئٹ میں بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے لیے ثابت قدمی کی دعا بھی کی۔

Advertisement

پاکستانی اداکا  حمزہ علی عباسی نے بھی فیروز خان کے فیصلے کو سراہا اور لکھا کہ وہ دعا کرتے ہیں خدا ہمارے ارادوں کو پختہ کرے، اور اپنا پیغام پھیلانے میں رہنمائی کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں  اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مذہبی تعلیمات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر