Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹ فیڈز کا دعویٰ ،مائیکل جیکسن 11 سال قبل ہی کورونا کی وبا کا علم رکھتے تھے

Now Reading:

میٹ فیڈز کا دعویٰ ،مائیکل جیکسن 11 سال قبل ہی کورونا کی وبا کا علم رکھتے تھے
مائیکل جیکسن

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کے بارے میں دنیا کے مقبول ترین کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن اس وبا سے واقف تھے۔

تفصیلات کے مطابق کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے ایک باڈی گارڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن آج سے 11 سال قبل ہی دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے آگاہ تھے۔

مائیکل جیکسن کے گارڈ نے بتایا کہ یہ ہی وجہ تھی کے 11 سال قبل بھی خود کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر وقت ماسک پہنا کرتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیکل جیکسن کے گارڈ میٹ فیڈز نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے۔

میٹ فیڈز نے بتایا کہ مائیکل جیکسن اس بات سے آگاہ تھے کہ جلد یا بدیر ایک ایسا تیزی سے پھیلنے والا جراثیم وبائی مرض کی صورت اختیار کرکے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ مائیکل جیکسن نے بتایا تھا کہ ایک ایسا وائرس آئے گا جس کے سامنے دنیا والے بے بس ہوں گے۔

گارڈ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مائیکل جیکسن ہمیشہ ہمیں بھی قدرتی آفت کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے تھے۔

یاد رہے کہ  مائیکل جیکسن ہمیشہ اپنے چہرے پر ماسک پہنے رکھتے تھے۔

مائیکل جیکسن سے جب ماسک اُتارنے کا کہا جاتا تھا تو جوب میں کہتے تھے کہ میں دن میں ہزاروں لوگوں سے ملتا ہوں، پتہ نہیں وہ مجھے کیا دے کر جائیں اور میں ابھی بیمار ہونا برداشت نہیں کرسکتا، مجھے صحت مند رہنا ہے تاکہ میں اپنے مداحوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں۔

دلچسپ بات یہ کہ مائیکل جیکسن کی خوائش تھی کہ 150سال تک زندہ رہے۔

مائیکل خود کو بیاماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے  رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتے تھے، جراثیم، وائرس اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتے تھے اور لوگوں میں جانے سے پہلے منہ پر ماسک چڑھا لیتے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ان کی خواراک زیادہ نہیں تھی وہ مخصوص خوراک کھاتے تھے اور انہوں نے مستقل طور پر دنیا کے بہترین 12ڈاکٹرز ملازم رکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اتنی احتیاط کے باوجود مائیکل جیکسن کی 150 سال تک زنداہ رہنے کی خوائش پوری نا ہوسکی اور 50  سال کی عمر میں ہی اس جہانِ فانی سے کُوچ کرگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر