کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیرسے متعلق پاکستانی گلوکار علی ظفر نے گانا جاری کردیا جس میں انھوں نے عوام کو آگا ہی فراہم کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کروناوائرس نے موسیقی میں بھی انٹری دے دی، پاکستانی گلوکار علی ظفر نے’کو کو کرونا‘کے نام سے گانا ریلز کردیا۔
علی ظفر نے کرونا وائرس سے متعلق آگہی پھیلانے کے لیے منفرد انداز اپنا کر لالی ووڈ فلم ارمان کے گیت “کوکو کورینا” کو منفرد اسٹال میں گا یا ہے۔
معروف پاکستانی گلوکار نے گانے کے بول خود لکھے ہیں، جس میں علی ظفر نے کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو سروں میں ڈھالا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی گلوکار علی ظفرنے کہا کہ اس وقت انسانیت ایک وائرس سے گزر رہی ہے ، اس وائرس سے کیسے لڑنا ہے بھائی آپ کو بتائے گا ۔
علی ظفر کا پی ایس ایل ترانہ لیک ہو گیا
علی ظفر نے گانے کے ذریعے پیغام میں کہا کہگانے کے ذریعے عوام میں کرونا سے بچاؤ کیلئے اختیارکی جانے والی تدابیر کو موسیقی میں پیش کیا ہے یا کہ کرونا وائرس کا مقابلہ ہم سب کو مل کر سکے اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں ۔
یاد رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 5 کیسز اورسکھر سے 13 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 35 جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
