پاپ اسٹار اور اداکار جسٹن بیبر اور اہلیہ ماڈل ہیلی بالڈوین کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے قرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکار نے تصویر کی کیمشن میں اپنی اہلیہ کو ’قرنطینہ کا ساتھی‘ قرار دیا۔
جسٹن بیبر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اہلیہ کے ہمراہ گھر میں رقص کررہے ہیں۔
حال ہی میں جسٹن بیبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کئی مشورے بھی دیے تھے۔
جسٹن بیبر ویڈیو میں مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگ اپنے ہاتھ دھو رہے ہیں؟ اس وائرس سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
کینیڈا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 727 ہوچکی ہے، اس مرض سے 9 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ 9 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے 2018 میں 23 سالہ ماڈل ہیلی بالڈ وین کے ساتھ خفیہ شادی کی تھی جس کا اعلان نے 2019 میں سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
