افریقی ملک ایتھوپیا میں ہونے والے اس عجیب وغریب رسم ورواج نے دنیا کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوری قبیلے میں مٹی کی بڑی بڑی پلیٹیں خواتین کے ہونٹوں میں رکھنا رسم ورواج کاحصہ ہے۔
یاد رہے کہ سوری قبیلے نے دنیا سے الگ تھلگ اپنی علیحدہ ہی دنیا بسائی ہوئی ہیں۔
ایتھوپیا میں عظیم رفٹ ویلی کے پہاڑوں میں یہ قابیلے رہتا ہے۔
عجیب بات تو یہ ہے کہ یہ قبیلا خود پر ہونے والی اس رسم کی وجہ سے بننے والے داغوں پرفخرکرتا ہے۔
خواتین کے ایسے ہونٹ کرنے کے لیے مٹی کی یہ پلیٹیں بچیوں کو12سال کی عمر میں دی جاتی ہیں اور ان مٹی کی پلیٹوں کا قطر16انچ تک ہوسکتاہے
حیر کی بات تو یہ ہے کہ اس قبیلے سے تعلق رکھنے والی بچیاں بڑے فخرسے بارہ سال کی عمر سے پلیٹیں اپنے ہونٹوں میں داخل کرنا شروع کردیتی ہیں۔
قبیلے کی رسم کی پاسداری میں زیادہ تر خواتین کے نیچے کے دانت ختم ہوجاتے ہیں کیونکہ پلیٹوں کوداخل کرنے کےلیے ہونٹ کونیچے سے کاٹا جاتا ہے۔
سوری قبیلے کی رسم ہے کہ جس لڑکی کے ہونٹ میں جتنی بڑی پلیٹ ہوگی اس کی شادی کے موقع پراس کاباپ جہیز میں اتنی زیادہ گائیوں کا مطالبہ کرے گا۔
قبیلے کی خواتین اور بچے اکثر سفید مٹی کے نمونے اور سروں پر پھول سجاتے ہیں۔
سوری کے دیہات 40 سے 2500 افراد کے درمیان ہیں۔
دوسری جانب سوری قبیلے کے لوگ مویشیوں کے بڑے ریوڑ رکھتے ہیں جسے وہ ایتھوپیا کے سفر کے دوران چراتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوری قبیلے کی نئی نسل میں اس تکلیف دہ رسم پر عمل کم ہوتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
