
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی وجہ کانز فلم فیسٹیول ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کا دنیا کے سب سے بڑے میلے میں شمار کیاجاتا ہے۔
کانز فلم فیسٹیول 3 ہفتوں تک جاری رہتا ہے اور اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے شوبز و فیشن سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرتے ہیں۔
کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کی نمائش سمیت متعدد شعبہ جات میں ایوارڈز بھی دیے جاتے ہیں۔
یہ فیسٹیول ہر سال موسم بہار میں یورپی ملک فرانس کے شہر کانز میں سجتا ہے، جہاں دنیا بھر کے ستارے 2 ہفتوں سے زائد دن کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
اس سال یہ فیسٹیول مئی میں لگنا تھا لیکن لورونا وائرس کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا ہے۔
فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ آئندہ ماہ مئی میں کانز فلم فیسٹیول منعقد نہیں کیا جائے گا۔
انتطامیہ نے واضح کیا کہ کانز فلم فیسٹیول کا ہر سال ہونے والا میلہ اب جون کے آخر یا پھر جولائی کے آغاز یا وسط میں ہوگا۔
واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ ہفتے سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News