بھارتی فلموں پر پابندی کے بعد اب پاکستان میں ترکش فلموں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکش کی پہلی فلم “میریکل ان سیل نمبر 7” جلد ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ترکش فلم “میریکل ان سیل نمبر 7” کوپاکستان سینیما گھروں میں انگلش سب ٹائٹل کے ساتھ سکرین کیا جائے گا۔
ترکش فلم “میریکل ان سیل نمبر 7” کی کہانی ایک باپ اور بیٹی کی ہے، دماغی مسائل کے شکار باپ پر غلطی سے ایک قتل کا الزام لگ جاتا ہےاور اس الزام میں اسے پھانسی ہو جاتی ہےاور ان ہی تمام صورتحال میں ایک معجزہ اسے جیل سے باہر لے آتا ہے اور وہ دوبارہ اپنی بیٹی سے مل جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی اور ملک میں بننے والی فلموں کے غیر میعاری ہونے کی وجہ سے فلم بین سینما گھروں کا رُخ نہیں کرتے جس سے سینما انڈسٹری مالی بحران کا شکار ہے۔
تاہم اب ترکش فلموں کو پاکستان کے سینیما گھروں کی زینت بنا کر سینما انڈسٹری کو سہارا دینا ہے۔
واضح رہے کہ ترکش فلم “میریکل ان سیل نمبر 7”مارچ 13 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
