
فلم’آن ورڈ‘ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور باکس آفس پر پہلا نمبر حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینی میشن فلمیں بنانے والے ادارے پکسر نے فلم آن ورڈ نے سب سے زیادہ کمائی کی۔
یاد رہے کہ نارتھ امریکن باکس آفس میں سب سے آگے آنے والی فلم رواں ہفتے ریلیز ہوئی تھی جس نے کامیابی سے باکس آفس پر جگہ بنائی۔
ہالی ووڈ کی فلم ’آن ورڈ‘ نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی 6 ارب روپے سے زائد کما لیے۔
یونی ورسل اسٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم ’انوزیبل مین‘ بھی شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہی۔
اس بار دوسرے نمبر پر یونی ورسل اسٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم ’دا انویزیبل مین‘ رہی اور اس فلم نے 15 ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا۔
رواں ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم وارنر برادرز کی اسپورٹس سے متعلق فلم ’دا وے بیک‘ہے۔
چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہنے والی فلمیں ’سونک دی ہیج ہاگ‘ اور ’دی کال آف دا وائلڈ‘ ہے۔
واضح رہے کہ یہ پانچوں فلمیں بڑی تعداد میں مداحوں کو سینما گھروں میں لانے میں کامیاب ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News