
پاکستانی ڈرامہ کے مصنف خلیل الرحمٰن نے عورت مارچ کی کارکن ماروی سرمد سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خلیل الرحمن نے ماروی سے معافی مانگنے سے انکار کیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز نجی چینل پر ہونے والے شو میں خلیل الرحمٰن نے ماروی سرمد سے غلط اندازا اور غیر مناساب طریقے سے بات کی تھی۔
میراجسم میری مرضی، خلیل الرحمن قمراور ماروی سرمد آمنے سامنے
بول نیوز کے پروگرام میں ایسے نہیں چلے گا کی میزبان نے خلیل الرحمٰن کو بطور مہمان مدعو کیا اور ساتھ ہی گیم شو کے میزبان وقار ذکاء اور اور سماجی کارکن منیب قادر کو بھی پروگرام میں مدعو کیا۔
پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں ڈاکٹر فضا علی نے خلیل الرحمٰن سے ماروی سرمد سے معافی کا سوال کیا جس پر خلیل نے ماروی سرمد سے معافی مانگنے سے انکار کیا اور کہا ، اگر وہ مجھ سے شٹ اپ کال دینے سے معذرت کرتی ہے تو ، میں بھی معافی کی درخواست کروں گا۔
وقار ذکا نے بھی قمر کی اس رائے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ماروی سرمد غیرملکی مالی امداد سے چلنے والی عورت ہے اور یہ لوگ پاکستان کے حق میں کام نہیں کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جناب قمر نے خواتین کے حقوق کی خاطر عورت مارچ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News