پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل مدیحہ افتخار نے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیغام دیا ہے۔
مدیحہ افتخار کی سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔
مدیحہ افتخار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زبان کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر بتارہی ہیں۔
اداکارہ کے اس انداز میں ویڈیو میں سمجھانے کے اناداز سے اُن لوگوں کو بھی کورونا کے بارے میں آگاہی مل سکے جو قوت سماعت سے محروم ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیمشن میں لکھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے، اپنے ہاتھوں کو پانی اور صابن سے کم از کم 20 سیکنڈز تک بار بار دھوئیں۔
مدیحہ افتخار نے لکھا کہ نہ ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں، مہربانی کرکے گھر میں رہیں۔
آ نہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کا یہ اشاروں کی زبان کے ذریعے پیغام اُن لوگوں کے لیے ہے جو قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ مدیحہ افتخار نے پاکستان کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا ہے فلحال اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کیا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ان کا شمار پاکستان کی نامور ماڈلز میں بھی ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
