Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : شہزاد رائے نے ویڈیوپیغام جاری کر دیا

Now Reading:

کورونا وائرس : شہزاد رائے نے ویڈیوپیغام جاری کر دیا
کورونا وائرس

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک ویڈیوپیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ناہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط کرنے کا پیغام دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزاد رائے کہہ رہے ہیں کہ عوام ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں۔

شہزاد رائے نے کہا کہ اگر کوئی آپ سے ہاتھ ملائے تو آپ ہاتھ نہ ملائیں بے شک وہ برا مان جائے۔

Advertisement

انہوں نے ویڈیو میں اس خطرناک وائرس سے بچنے کے لیا کہا کہ شادی کے ایونٹس اور کوئی اجتماع میں شامل نا ہو۔

گلوکار نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے افواہیں نہیں پھیلانی ہے لیکن ایک دوسرے کو بچانا ہے، وہ وقت نہ آئے کہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال گلوکار شہزاد رائے بچوں سے تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں گلوکار کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی گئی تھی۔

سماعت کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکولوں میں بچوں پر تشدد کی فوری روک تھام  کیلئے وزارت داخلہ کو اقدامات کرنے کاحکم دیدیا تھا۔

معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے حوالے سے کہا تھا کہ بچوں پر تشدد سےان کے دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے۔

Advertisement

شہزاد رائے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو والدین پٹائی کرتے ہیں، بچہ اسکول جاتا ہے تو استاد اچھا انسان بنانے کے لئے مارتے ہیں لیکن ریسرچ بتاتی ہے کہ تشدد سے صرف تشدد بڑھتا ہے۔

شہزاد رائے نے کہا تھا کے جب بچے پر تشدد ہوتا ہے تو دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے، وفاق کے قانون میں موجود پینل کوڈ 89 میں گُڈ فیتھ کے تحت بچے کو مارسکتے ہیں۔

شہزاد رائے اور زندگی ٹرسٹ کے وکیل شہاب الدین نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں پر تشدد کے حوالے سے پاکستان میں 81 فی صد بچے کسی نہ کسی طور پر ذہنی تشددکا شکار ہوتے ہیں، پینل کوڈ کے سیکشن 89 میں بچوں پر تشدد کی گنجائش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہزاد رائے نے تعلیم میں ریفارمز کے لئے فاونڈیشن بنائی، بچوں پر تشدد کا خاتمہ سب کے مفاد کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلوکار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی اداروں میں بچوں پر تشدد کی قانونی گنجائش کو تاحکم ثانی معطل کر دیا جب کہ عدالت نے شہزاد رائے کی درخواست پر حکومت سے 5مارچ تک جواب بھی طلب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر