Advertisement
Advertisement
Advertisement

’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘، رابی پیرزادہ

Now Reading:

’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘، رابی پیرزادہ
رابی پیر زادہ

گزشتہ دو روز سے خلیل الرحمن قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان ٹاک شو میں ہوئی لفظی جنگ کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی واویلا مچا ہوا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کا نام گزشتہ دوروز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے۔

 سماجی کارکن اور ڈرامہ نویس کے درمیان تنازع عورت مارچ میں لگائے جانے والے مشہور نعرے “میرا جسم میری مرضی” پر شروع ہوا جو کہ دو روز سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

رابی پیرزادہ نے خلیل الرحمان قمر اورسماجی کارکن ماروی سرمد کے تنازع  اور ’’میرا جسم میری مرضی‘‘کے نعرے پر کہا ہے ’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘۔

ماروی سرمد اور خلیل الرحمن قمر کے درمیان تنازع کو لیکر رابی پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ “میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘ یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کرکے دکھایا۔ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔

 مگر خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا وہ مرد نہیں ہے۔ اورجو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔ ‘‘

میراجسم میری مرضی، خلیل الرحمن قمراور ماروی سرمد آمنے سامنے

اپنے ٹوئٹر پیغام پر رابی پیرزادہ نے پیغام شیئر کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شئیر کیں جس میں انہوں نے ماضی اور آج گزارنے والی زندگی کا موازنہ کیا۔

Advertisement

شیئر کی گئی تصاویر میں جہاں رابی پیرزادہ ماضی کی تصاویر میں کافی ماڈرن نظر آرہی ہیں تو وہیں دوسری طرف حال ہی کی لی ہوئی تصویر میں سر پر دوپٹہ لیے بھی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں رابی پیرزادہ کی کچھ نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انہوں نے خدا سے معافی مانگتے ہوئے اپنی باقی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر