
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کے قریبی رشتہ دار عبداللہ خان کا انتقال ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے قریبی رشتہ دار عبداللہ خان38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ کو پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا اور ذیابطیس کے مرض میں بھی مبتلا تھے، دو روز قبل طبیعت میں خرابی کے باعث ممبئی کے کوکیلبین امبانی اسپتال میں داخل تھے۔
اداکار کو جب عبداللہ کی صحت کے حوالے سے علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر بندرا کے مقامی اسپتال منتقل کیا۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی اور کیمشن میں افسوس کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ ’آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے بہت سے لوگ سمجھ رہے ہے کہ عبداللہ کا انتقال جان لیوا کورونا وائرس سے ہوا تاہم اہل خانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News