Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرا مانی، امیر ہو یا غریب سب ہی کو کورونا سے خطر ہ ہے

Now Reading:

حرا مانی، امیر ہو یا غریب سب ہی کو کورونا سے خطر ہ ہے
حرا مانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ اب امیر ہو یا غریب سب ہی کو کورونا سے خطر ہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کہ اچانک  سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے، فضا میں آلودگی ختم ہو رہی ہے، لوگوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ اُن کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ آخر اِس وقت کے ساتھ کیا کریں۔

حرا نے لکھا کہ والدین اپنے بچوں کو اور اپنی فیملی کو وقت دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب و ہ سب کچھ ہورہا ہے جو ہمیں بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا۔

Advertisement

حرا نے لکھا کہ ہم ’لفظ یکجہتی‘ کو سمجھتے ہیں، اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اب جانور بھی اُن جگہوں پر واپس لوٹ رہے ہیں جہاں سے وہ فضائی آلودگی اور انسان کی موجودگی کی وجہ سے چلے گئے تھے۔

حرا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کوئی پریشانی ہے بلکہ ہم جس طرح سے سوچتے ہیں اور جس طرح سے عمل کرتے ہیں پریشانی کی وجہ وہ ہے۔

حرا مانی نے لکھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ ہم خود ہی اپنے سیارے کو تباہ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم اِس کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔‘

واضح رہے اداکارہ حرا مانی نے پوسٹ کی اختتام مین لکھا کہ مجھے اُمید ہے کہ جب یہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین سبق ہوگا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر