پاکستان کی نامور اداکارہ منشا پاشا نے مودی کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو مو توڑ جواب دے دیا.
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر منشا پاشا نے کنگنا رناوت کو مودی کی حمایت کرنے پر کرارا جواب دے دیا۔
https://twitter.com/manshapasha/status/1249737635460874243
منشا پاشا نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کے ایسے تیر برسائے جو کنگنا کو ہمیشہ یاد رہے گے۔
اداکارہ منشا پاشا نے ٹوئٹر پر آغاز میں کنگنا کی تعریف کی اور پھر لکھا کہ کنگنا ہمیشہ سے اُن خواتین کی مثال تھیں جو ہمیشہ سے اقربا پروری کے خلاف بات کرنا جانتی ہے۔
اداکارہ منشا نے لکھا کہ جس بھارتی اداکارہ نے اپنی محنت اور صلاحیت سے نام حاصل کیا ہے آج وہ ہی اداکارہ ایسی حکومت کی حمایت کررہی ہے جو ظلم و جبر کرتی ہے۔
پاکستانی اداکارہ منشا نے بھارتی سرکار مودی پر غصہ کا اظہار بھی کیا۔
منشا نے مزید کہا کہ بھارتی اداکارہ کنگنا مسلسل ایک ایسی حکومت کے حق میں ہے جو اپنے خلاف بات کرنے والے ہر شخص کو ملک کا دشمن کہہ دیتا ہے۔
اداکارہ منشا نے اختتام میں کہا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہئے کہ کون اپنی اقدار کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سیاست کو آگے بڑھا رہا ہے اورکون نہیں۔
یاد رہے کہ کنگنا، مودی سرکار کو حقیقی جمہوری شخص بھی قرار دے چکی ہیں۔
واضح رہے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بہت دفعہ بھارتی سرکار مودی کی حمایتی نظرآئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
