
سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے، میں ابھی 100 سے زیادہ خاندانوں کو راشن آٹا دے رہی ہوں۔
اللہ کا شکر ہے، میں ابھی 100 سے زیادہ خاندانوں کو راشن آٹا دے رہی ہوں۔ میں اب سنگر نہیں ہوں نہ شوبز سے پیسے آتے ہیں۔ اللہ کا نام لکھتی ہوں اور جو اسے خریدتے ہیں اسکی رقم لوگوں کے کام آتی ہے۔ انکی قیمت 30سے 50 ہزار ہے۔ رابطہ
Inam bhai03216775072 pic.twitter.com/7dn03BJJNhAdvertisement— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) April 10, 2020
انے پیغام میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ میں اب سنگر نہیں ہوں نہ شوبز سے پیسے آتے ہیں، اللہ کا نام لکھتی ہوں اور جو اسے خریدتے ہیں اسکی رقم سے لوگوں کے کام آتی ہوں۔
دوسری جانب سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ رمضان ٹرانسمشن کا طعنہ دینے والوں میں ٹرانسمشن کر چکی ہوں جب شوبز میں تھی کیونکہ اگر یہی کرنا ہوتا تو شوبز چھوڑنے کے لیے تو کسی نے نہیں کہا تھا۔
Advertisementرمضان ٹرانسمشن کا طعنہ دینے والوں میں ٹرانسمشن کر چکی ہوں جب شوبز میں تھی۔ اگر یہی کرنا ہوتا تو شوبز چھوڑنے کے لیے تو کسی نے نہیں کہا تھا۔ اللہ کا واسطہ ہے ہر اچھی بات پر غلط بات مت ڈھونڈیں 🙏🏻 میرے لیے ہدایت کی دعا کریں۔ مجھے صرف اللہ 🕋 چاہیے۔
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) April 10, 2020
اپنے پیغام میں سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ اللہ کا واسطہ ہے ہر اچھی بات پر غلط بات مت ڈھونڈیں ،میرے لیے ہدایت کی دعا کریں کیونکہ مجھے صرف اللہ چاہیے۔
واضح رہے اس سے قبل سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔
رابی پیر زادہ کی رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق خبروں کی تردید
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نےاپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے کئی چیلنز سے آفرز آرہی ہیں لیکن میں کسی بھی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن نہیں کررہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News