Synopsis
اداکارہ نیمل خاور عباسی کی دلچسپ ویڈیو وائرل
                                                                              پاکستان کی سابقہ اداکارہ نیمل خاورعباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے اپنی ایک ویڈیو شئیر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق اداکارہ نیمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹانسٹاگرام پر اپنے گھرکی پسندیدہ جگہ سیٹ کرلی اور اس کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر بھی کی
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیمل اپنے گھر میں مخصوص جگہ کو اپنی پسندیدہ چیزوں سے سیٹ کررہی ہیں۔
نیمل نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیمشن میں لکھا کہ گھر وہ جگہ ہے کہ جہاں آپ دل و جان سے رہنا چاہتے ہیں ۔
سابق اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کا ہی گھر میں ایک کونا ایسا ہوتا ہے جو آپ کو بہت عزیز ہوتا
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ہی پسندیدہ کارنرز یا کونے گھر میں ہمیں خوشی پہنچانے کا سبب بنتے ہیں۔
نیمل نے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر مداحوں سے اپنے اپنے گھر کی پسندیدہ جگہ بھی شئیر کرنے کو کہا۔
انہوں نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو یا تصویر دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوگی۔
واضح رہے سابق اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو یا تصاویر میں مداحوں کوہیش ٹیگ ’AtHome‘ کا استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
