
گلوکار سلمان احمد
پاکستانی گلوکار سلمان احمد 14 روز قرنطینہ میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد سلمان احمد مکمل صحت یاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں موجود پاکستانی گلوکار سلمان احمد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے لیکن موجودہ ٹیسٹ میں انکا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔
پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں نے میرے لیے دعا کی ،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے صحت عطا کی۔
پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے مزید کہا کہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو محدود کرلیا تھا لیکن اب اللہ مجھ سے جو بھی کام لینا چاہتا ہے میں حاظر ہوں۔
یاد رہے اس سے قبل معروف گلوکار سلمان احمد نے طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹروں کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔
کرونا وائرس کا شکار پاکستانی گلوکار ہم وطنوں کی خدمت کے جزبے سے سرشار
امریکہ کے شہر نیو یارک میں موجود مشہور پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بھی ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر پہلے ہی اپنے گھر میں خود ساختہ تنہائی (آئسولیشن) اختیار کرچکا ہوں۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکا کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ صرف نیو یارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News