Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرا مانی ، پاک بحریہ کے شُکر گُزار

Now Reading:

حرا مانی ، پاک بحریہ کے شُکر گُزار
حرا مانی

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر مانی پاک بحریہ کے شُکر گُزار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ پاک بحریہ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا اور مانی نے تمام لوگوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج ہم اُس جگہ موجود ہیں جہاں ہم اُن راشن بیگز کو تیار کرتے ہیں جو ہم مستحق لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

اداکار مانی نے ویڈیو میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ہم یہ نیک کام گزشتہ 30 دنوں سے کر رہے ہیں۔

مانی نے مزید کہا کہ ہم یہ نیک کام بڑی خوشنودی سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کام آپ کی مدد سے اور آپ کے پیار و محبت سے کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ اِس ضمن میں ہم پاک بحریہ کے بہت زیادہ شُکر گُزار ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پاک بحریہ نے اِس راہِ نیک میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک بحریہ نے ہمارا کام دیکھتے ہوئے ہمیں بہت ساری چینی بھیجی تاکہ ہم یہ چینی راشن بیگز میں ڈال کر مستحق لوگوں تک پہنچا سکیں۔

Advertisement

حرا نے بتایا کہ پاک بحریہ نے ہمیں چینی دے کر ہمارے ساتھ بہت بڑا تعاون کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی جانب سے تعاون کی وجہ سے میں پاک بحریہ کو سلام پیش کرتی ہوں۔

حرا نے مزید کہا کہ میرا بہت سارا پیار پاک بحریہ کے لیے۔

حرا کے شوہر مانی نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ سے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی آئی ہے۔

اداکار مانی نے کہا کہ اِس مرتبہ پاک بحریہ نے ایک نیک کام میں اپنا حصہ بھی ڈالا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں پاک بحریہ کا تہہ دل سے شُکر گُزار ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ حرا اور مانی کورونا کی اِس وبا میں مستحق افراد کی مدد گزشتہ ایک ماہ سے راشن تقسیم کر کے کر رہے جس میں ان کی مدد پاک بحریہ بھی کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر