
علی ظفر نےگانے کے ذریعےکورونا کی جنگ کے نڈرکو خراج تحسین پیش پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے گانے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گانا گا کر کورونا وائرس کی جنگ کے نڈر ہیرو ڈاکٹروں، نرسوں،طبی عملے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FAliZafarsays%2Fstatus%2F1245415909650575361&widget=Tweet
معروف گلوکار علی ظفر نے مہدی حسن کا مشہور نغمہ’یہ وطن تمہارا ہے‘ پڑھا۔
علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں مہدی حسن کا نغمہ کچھ اِس طرح پڑھا:
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اِس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اِس کے
اِس چمن کے پھولوں پر، رنگ و آب تُم سے ہے
اِس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تُم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے، بہرو بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ اُجالے راہ گُزر تمہارے ہیں
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اِس کے
اِس زمیں کی مٹی میں، خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے، قوم کی اُمیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو
علی ظفر نے ویڈیو کی کیمشن میں لکھا کہ ’میں ہمارے اُن بہادر ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کورونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہوکر اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری جان بچا رہے ہیں۔
گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے PakistanUnitedAgainstCorona ، COVID19Pandemic اور CoronaFreePakistan۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں یکہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بہت سے لوگ متاثر ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News