
ترک اداکارہ ایزگی پاکستان کی شکر گزار ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایزگی ایسما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگارم پر پاکستان سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ’دیرلیش ارطغرل‘عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جا رہا ہے۔
ایزگی نے شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ارطغرل کے قریبی ساتھی دوگان بے کی اہلیہ ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کیا تھا۔
’دیرلیش ارطغرل‘ کے ڈرامہ کو پاکستان میں بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس درامہ سے ملنے والی محبت پر ترکش اداکارہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
اداکارہ ایزگی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پرلکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مشکل دنوں میں پاکستانیوں کو خوش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایزگی نے اختتام میں لکھا کہ خوش ، پُرامن اور صحت مند رہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News