
پاکستان کے معروف گلوکار فخر عالم نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ٹڈی دل کے حملہ کے سنگین مسئلہ کا حل نکالے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹڈی دل کے حملے کی طرف حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جو زرعی بحران کا باعث بنے گا ۔
The locust attack in Pakistan is a serious issue and an agricultural crisis in the making. As decorative as we would think this farmer looks…what he is actually wants us to realize is the intensity of the current situation. pic.twitter.com/hq5b8b6D9r
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) May 15, 2020
گلوکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر ٹڈی دل کے حملوں میں گھرے ایک کسان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹڈی دل حملہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔
فخر عالم نے لکھا کہ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو یہ زرعی بحران کا باعث بنے گا۔
ٹڈی دل نے بلوچستان، سندھ، پنجاب اور سرحد میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ ٹڈی دل نے کئی علاقوں میں خربوزے اورتربوز کی فصل تباہ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیلا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News