
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینہ خان ناقدین کو وضاحت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ دنوں کیے جانے والی ٹوئٹ کی وضاحت دے دی۔
یاد رہے کہ ترکش ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی کاسٹ پر تنقید کرنے والوں کو روکنے پر اداکارہ خود تنقید کی زد میں آگئیں۔
ارمینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کہا کہ میں نے دو دن پہلے ایک ٹوئٹ کیا تھا اور میں نے اپنے اُس ٹوئٹ میں’ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں پر تنقید کرنے والی پاکستانی عوام کو ایسا کرنے سے روکا تھا۔
https://www.instagram.com/tv/CALHlcajTAj/?utm_source=ig_web_copy_link
ارمینہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کہہ رہیں ہیں کہ مجھے نہیں پسند کہ کوئی کسی کو ہراساں کرے اِسی لیے میں نے اپنے ٹوئٹ میں حق کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستانی عوام کو منع کیا تھا کہ آپ ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں کے مغربی طرزِ زندگی کو لیکر اُن کے خلا ف نہ بولیں۔
ارمینہ نے کہا کہ نہیں جانتی کہ آخر کیوں میرے ٹوئٹ کو غلط معنی دیے گئے او ر مجھے کہا گیا کہ میں ارطغرل غازی کے خلاف ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اس غلط فہمی کے پیدا ہو جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مجھے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ نے وضاحت دی کہ ارطغرل کے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں خوش ہوں کہ بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ مواد کو پاکستان میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فن کاروں کی ذاتی زندگی اُن کی پیشہ ورانہ زندگی سے بالکل مختلف ہوتی ہے تو اگر آپ کو اُن کا کوئی کردار پسند آتا ہے تو یہ آپ نہیں کہہ سکتے کہ ذاتی زندگی میں بھی یہ فنکار ایسا ہی بن جائے۔
واضح رہے کہ اختتام میں ارمینہ نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہہ رہی ہوں کہ نہ میرا ٹوئٹ ارطغرل کے خلاف تھا اور نہ ہی میں ارطغرل کے خلاف ہوں، میں ہر ایک کو سپورٹ کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News