ووگ میگزین کو فیشن کے حوالے سے سب سے معتبر میگزین کا درجہ حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ووگ میگزین میں پہلی بار 85 سالہ اداکارہ کی تصویر سرورق پر جگہ دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس میگزین کو 1916 میں برطانیہ سے شروع کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ہمیشہ سے ووگ میگزین تنقید کی جاتی رہی ہے کہ وہ خوبصورت خواتین کو سرورق پر جگہ دیتا ہے۔
البتہ اس پہلی بار 85 سالہ خاتون کو سر ورق کی زینت بنایا گیا ہے۔
ووگ میگزین نے اب عمر رسیدہ خواتین کو بھی میگزین کی سرورق کی زینت بنانا شروع کیا ہے۔
دوسری جانب جوڈی ڈینچ نے 1964 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
جوڈی ڈینچ نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بتایا کہ انہیں زائد العمری کے باوجود معروف میگزین نے سرورق کی زینت بنایا اور اس بات کی انہیں بہت خوشی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ جوڈی ڈینچ نے 1998 کی فلم شیکسپیئر ان لو میں ملکہ برطانیہ اول کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
