
ترک ڈرامہ کی اداکارہ حلیمہ سلطان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی اداکارہ نے پاکستان کے حق کے لیے آواز بلند کی اور بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا کو جوب دے دیا۔
یاد رہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستان میں بہت شہرت حاصل کی لیکن گزشتہ دنوں سے اس ڈرامہ کی اداکارہ حلیمہ سلطان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تاہم حلیمہ سلطان کی ایسی بات سامنے آئی جس کے بعد سے پاکستانی ان کے دیوانے ہو گئے۔
یاد رہے کہ اگست میں پریانکا چوپڑا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے موقع پر ایک متنازع بیان پر سوالات پوچھنے پر ایک پاکستانی نژاد خاتون کے ساتھ سخت سلوک کا مظاہرہ کیا تھا۔
اسی حوالے سے ترک اداکارہ نے اگست 2019 میں پریانکا چوپڑا کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر ایک کمنٹ کیا تھا جو اب دوبارہ پاکستان میں وائرل ہوگیا ہے۔
ارطغرل کی اداکارہ نے کمنٹ کیا محب وطن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جنگ کی حوصلہ افزائی کریں، اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باعث آپ کو ایسی گفتگو کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو جنگ سے متعلق ہو، اس سے متعدد بچے متاثر ہوسکتے ہیں، جو آپ کو رول ماڈل سمجھتے ہیں۔
ترک اداکارہ نے عائشہ ملک کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر بھی بات کی آپ نے ایک خاتون کا عدم احترام کیا، جس نے آپ کے ہی ایک بیان کے بارے میں سوال کیا تھا جو آپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں افراد کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی ایک پوسٹ پر پاکستان کے حق میں حلیمہ کی جانب سے پوسٹ کیا جانے والا ایک کمنٹ پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنانے کی اہم وجہ بنا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News