Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کےخلاف جنگ، شوبز شخصیات کا طبی عملے کو نئے انداز سے خراج تحسین

Now Reading:

کورونا کےخلاف جنگ، شوبز شخصیات کا طبی عملے کو نئے انداز سے خراج تحسین
مہدی حسن

موسیقار شانے حیدر نے مہدی حسن کے گائے ہوئے مشہور زمانہ نغمے’یہ وطن تمہارا ہے‘ کو نئے انداز میں کمپوز کرکے پیش کردیا اور ساتھ ہی شوبز شخصیات کی مدد بھی لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ویڈیو کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

شوبز ستاروں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہنشاہ غزل مہدی حسن کا صدا بہار  ملی نغمہ ’یہ وطن تمہارا ہے‘ کا انتخاب کیا اور سب نے اپنی آواز شامل کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

اس ویڈیو میں عدنان صدیقی، عمران عباس، حرا مانی، اسد قریشی، یاسر حسین ، زارا نور عباس، فیصل قریشی، نمرہ خان ، احسن خان، ژالے سرحدی، انوشے عباسی، کنزیٰ ہاشمی، عمر شہزاد اور گوہر رشید جیسے ستارے جلوہ گر ہوئے اور یہ گانا قوم کے ان ہیروز کے نام کیا گیا جو کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں۔

Advertisement

ویڈیو میں جہاں سب اس گانے کی گلوکاری کرتے نظر آئے وہیں عدنان صدیقی نے بانسری بجاکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر