
عالمی وبا نے پاپ کوئن کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد میڈونا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
پاپ سنگر نے میڈونا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اینٹی باڈیز موجود ہیں لہذا وہ کھلی فضاؤں میں سانس لیتی رہیں گی۔
وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد میڈونا نے ٹائپ رائٹر سنبھالا اور قرنطینہ میں ڈائری لکھ ڈالی جس میں گلوکارہ کہتی ہیں کہ یہ سچ ہے کہ میں وائرس کا نشانہ بن چکی ہوں ۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ چار دیواری میں بند رہنے کے بجائے وہ کل ڈرائیو کے لئے جائیں گی کیونکہ ان کے پاس اینٹی باڈیز موجود ہیں۔
کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 39ہزار 600 سے تجاوز
وائرس کی ہلاکت خیزی کا علم ہے اسی لئے قرنطینہ میں تھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ مجھ میں اینٹی باڈیز کی بھی تصدیق ہوئی لہذا کل میں ڈرائیو کے لئے نکلوں گی اور کھلی فضا میں سانس لوں گی۔
ٹائپنگ سے فارغ ہونے کے بعد میڈونا نے پھونک مار کر موم بتی بجھائی اور سونے چلی گئیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ چار سو بائیس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار سے آگے بڑھ گئی ۔
متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین بدستور دوسرے نمبر پر ہے ۔جہاں متاثرین کی تعداد 242 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 24ہزار 8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
اٹلی میں بھی تباہ کاریاں رک نہ پائیں اور ابتک 2لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28،ہزار 236 ہوگئی ہیں۔
برطانیہ میں ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد کیسز اور اموات کی تعداد 27ہزار سے زائد رہی ہے جبکہ فرانس میں 167 ہزار سے زائد کیسز اور 24 ہزار 5سو سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔
برازیل میں آج بھی 93 نئے کیسز سامنے آئے ۔ اموات بھی رک نہ پائیں ۔ کل 6ہزار 4سو 12 افراد موت کی نیند سو گئے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں ایکبار پھر چھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News