
jannat mirza
پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔
ویب چینل کو انٹرویو کے دوران جنت مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ انہیں کارتک آریان کے ساتھ کام کی پیشکش موصول ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس لئے صاف انکار کردیا کیونکہ وہ انڈیا جا کر کام نہیں کرسکتیں۔
واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے فالوورز کی تعداد تقریباً 5.9 ملین ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنت مرزا پاکستانی فلم ’’تیرے باجری دی راکھی‘‘ کے ذریعے سلور اسکرین پر ڈیبیوٹ کررہی ہیں اور ان کی یہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News