
پاکساتنی گلوکار بلال مقصود نے لاک ڈاون کے دوران نیا گانا ریلیز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ لاک ڈاون پر گانا گا رہے ہیں۔
نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے مداحوں کے لیے ’لاک ڈاؤن‘ پر گانا گا کر اُن کے دِل جیت لیے۔
بلال مقصود لاک ڈاؤن کے دوران بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں بھی ہیں۔
گلوکار بلال مقصود کی جناب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ہاتھ میں گیٹار تھامے گانا گا رہے ہیں۔
بلال مقصود نے گانے میں ان بول کا استعمال کیا ۔
لاک ڈاؤن ہے، دروازہ ہے بند
آئیڈیا سُن لے سجن
چُھپکے سے خوابوں میں آجانا
سوشل دُوری ضروری ہے
چُھپکے سے خوابوں میں آجان
واضح رہے کہ بلال مقصود کا یہ گانا سُننے کے بعد مداحوں نے گلوکار سے اپنا نیا ایلبم جاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News