پاکستان کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ پر تنقید کرنے والوں کو جوب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار واسع چوہدری کو’ارطغرل غازی‘ پر تنقید کرنے پرجواب دے دیا۔
I don’t understand why Pakistani are apposed to airing Ertugrul ghazi . Unfortunately , we Pakistani has nothing to show but the corruption , harami politicians and un-shamed entertainment industry people. Finally , we have some good things to watch
— Mustafa (@mraza203) May 21, 2020
یاد رہے کہ اداکار و میزبان واسع چوہدری نے گزشتہ دنوں تُرک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ ہمارےسرکاری ٹی وی چینل پر تُرکش سریز نشر کرنے پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اداکار واسع چوہدری نے کہا کہ اب پی ٹی وی ہر پاکستانی کے بجلی کے بل سے ماہانہ 35 روپے وصول کرنا بند کردے۔
واسع چوہدری کی جانب سے جاری کیے جانےوالے اس پیغام پر اداکارہ حمیمہ ملک نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں شہرہ آفاق تُرک سیریز’دیرلش ارطغرل‘ کے ایک پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔
حمیمہ ملک کی جا نب سے شیئر کی جانے والی تُرک سیریز’دیرلش ارطغرل‘ کے پوسٹر کی تصویر کی کیمشن میں اداکرہ نےپاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل اور تُرکی کے قومی ٹی وی چینل کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے واسع کو کہا کہ اس کی قیمت میرے 35 روپے ہیں جو میں نے آج تک ہمارے سرکاری ٹیلی ویژن کو ادا کیے۔
حمیمہ مالک نےکہا کہ اِسی طرح کے بہترین مواد کے ساتھ تفریح فراہم کرتے رہیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے ’ارطغرل‘ کی ایک تصویر دل والے ایموجی کے ساتھ بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کرنے پر کچھ اداکار خوش تو نا خوش نطر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
