
پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی خوبصورت کا راز بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشے اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چمکدار جلد کا راز بتاتے دیا۔
اداکارہ انوشے اشرف نے بتایا کہ ان کی چمکدار جلد کا راز زیادہ سونا اور سن بلاک کا استعمال ہے۔
انوشے اشرف نے بتایا کہ متعدد موقعوں پر خواتین ان سے خوبصورتی اور چمکدار جلد کا راز پوچھتی ہیں۔
اس حوالے سے انوشے نے کہا کہ وہ اس معاملے میں قدرت کی جانب سے خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں۔
اداکارہ انوشے اشرف نے 3 طریقے اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے بتائے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ بھرپور نیند لیتی ہیں، دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک کا باقاعدہ استعمال کرتی ہیں اور جب گھر پر موجود ہوں تو میک اپ سے اجتناب کرتی ہیں۔
دوسری جانب نے انہیں بغیر میک اپ اور بغیر کسی فلٹر کے تصویریں شیئر کرنے کا کہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ 37 سال کی عمر میں میں اتین اچھی جلد پر وہ اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہیں کہ زیادہ ٹوٹکے اور میک اپ کے بغیر بھی اس عمر میں ان کی جلد چمکدار اور روشن ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ شازو نادر ’الفا لائپوک ایسڈ‘ سپلیمنٹس کا استعمال کرتی ہیں اس کے علاوہ کسی ٹوٹکے پر عمل پیرا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News