
پاکستان کی نامور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کی تصویر ٹرینڈ ’بلیک ٹوئٹر‘ پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کجے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ ’بلیک ٹوئٹر‘ کو فالو کرتے ہوئے نامور شاعر کی شاعری کو کالے کپڑوں میں ملبوس تصویر کے ساتھ شیئر کردیا۔
Main wo Charaagh sar-e-rahguzar-e-Duniya hoon,
Jo apni zaat ki tanhaiyon mein Jal jaye ..
Har ek lahza yehi aarzu, yehi hasrat,
Jo Aag dil mein hai wo Shair mein bhi dhal jaaye .. 🔥– Obaidullah Aleem#BlackTwitter 🖤 #TopKapiPalace pic.twitter.com/ywJGD0EQNr
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 3, 2020
مہوش حیات نے اُردو کے نامور شاعر عبیداللّہ علیم کی شاعری کو ٹوئٹر پر پوسٹ کر دیا۔
اداکارہ نے شاعری کی پوسٹ کے ساتھ خود کی ایسی تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کا چہرہ نہیں دکھ رہا ہے۔
یاد رہے کہ مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی جانے والے تصویر میں وہ تُرکی کے عُثمانی سلاطین کی رہائش گاہ ’توپ قاپی‘ کے مقام پر موجود ہیں۔
اداکارہ نے اِس ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ بلیک ٹوئٹر اور توپ قاپی محل بھی استعمال کیا ہے۔
تُرکی کے عُثمانی سلاطین کی رہائش گاہ ’توپ قاپی‘ آج کل ایک عجائب گھر کی حیثیت سے استبول کے قدیم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
اداکارہ نے شاعر عبیداللّہ علیم کی شاعری کے یہ اشعار پوسٹ کیے۔
میں وہ چراغِ سرِ راہ گزارِ دُنیا ہوں
جو اپنی ذات کی تنہائیوں میں جل جائے
ہر ایک لحظہ، یہی آرزو، یہی حسرت
جو آگ دل میں ہے وہ شعر میں بھی ڈھل جائے
واضح رہے کہ ’توپ قاپی‘ جسے عثمانی تُرک زبان میں ’طوپقپو سرائي‘ بھی کہا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News